بھارتی جنتا پارٹی کی سینئر لیڈر اورآبی وسائل کی مرکزی وزیر اوما بھارتی
نے آج یہ بتاتے ہوئےکہ انہوں نے ایودھیا تحریک میں حصہ لیا تھا کہا کہ
بابری مسجد کے انہدام کے معاملے میں اگر انہیں کوئی سزا ہوئی تو اسے وہ
بھگوان کا پرساد مان کر قبول کرلیں گی۔محترمہ بھارتی نے اپنی کی وزارت کے ایک
پروگرام میں شرکت کے بعد نامہ
نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ ایودھیا تحریک میں وہ شریک تھیں اوروہ اسے
باعث فخر محسوس کرتی ہیں۔اس سوال پر کہ بابری مسجد گرائے جانے کے معاملے میں اگر عدالت انہیں سزا
سناتی ہے تو وہ کیا کریں گی؟ انہوں نے کہا کہ وہ عدالت کے فیصلے کو قبول
کریں گی اور اسے بھگوان کا پرساد سمجھیں گی۔